Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا ایک بارپھر اپوزیشن کو سرپرائز دینے کا اعلان

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی اور قانونی ٹیم کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی اور آئینی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
شائع 01 اپريل 2022 11:12pm
فوٹو — بزنش ریکارڈر
فوٹو — بزنش ریکارڈر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کو سرپرائز دینے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی اور قانونی ٹیم کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی اور آئینی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی اجلاس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت وفاقی وزرا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، دھمکی آمیز خط اور قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق مشاورت ہوئی جبکہ اجلاس میں ووٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے اراکین کی ایوان میں موجودگی سے متعلق فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم کے اجلاس میں اٹارنی جنرل، انور منصور، اظہر صدیق اور وفاقی وزراء نے شمولیت کی جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ حکومت نے مبینہ غیرملکی سازش کا حصہ بننے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے پر غور شرروع کردیا ہے۔

imran khan

pm

cabinet meeting