Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل مجھے وزیر قانون کا چارج دیا جا رہا ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کریں گے، منحرف اراکین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کیلئے کل عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
شائع 01 اپريل 2022 08:14pm
وفاقی وزیر فواد چوہدری۔  فوٹو — فائل
وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں انہیں کل وزیر قانون کا چارج دیا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی وفاقی وزیر حماد اظہراور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب ٹوٹ کرچکنا چور ہوجائے گا، ووٹنگ میں ابھی بہت وقت ہے، ان لوگوں کی شیروانی لٹکی رہ جائیں گی، مجھے وزارت قانون کا چارج دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت سے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کریں گے، منحرف اراکین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کیلئے کل عدالت سے رجوع کیا جائے گا، خواجہ آصف دبئی میں تنخواہیں وصول کررہےتھے، کہتےہیں امریکا نےہمیں ڈرپ لگائی ہوئی ہے، ڈرپ نکل جائے تو اچھا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا بین الاقوامی سازش کے تحت ملک میں کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ایسی کٹھ پتلی حکومت کو بننے نہیں دیں گے، ہم نےبہت محنت کےبعد ملک کوبحران سےنکالا ہے، ان لوگوں نےہم پرفیٹف کی تلوارلٹکائی تھی اور ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 نکات پورے کیے۔

اس ضمن میں معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آج پریس کانفرنس میں وزیراعظم بننے کی ناکام کوشش کی، اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب بھی ہو گئی تو پاکستان کے حالات اتنے بھی برے نہیں کہ یہ کرپٹ آ کر حکومت کریں۔

federal ministers

media talk