Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے پر منظور

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز تیارکرلیا گیا جن کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسزکے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔
شائع 01 اپريل 2022 06:39pm
وزیراعظم عمران خان۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائرکرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کووضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قراردیتے ہوئے مسترد کردیے۔

عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائرکرنے کی باضابطہ منظوری دے دی، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز تیارکرلیا گیا جن کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسزکے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے(ون) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جائیں گے۔

imran khan

Prime Minister

Vote of No Confidence