Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری نے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔
شائع 01 اپريل 2022 02:04pm
پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی ___فوٹو فائل
پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی ___فوٹو فائل

‏محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں کے دوران صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اسکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 ہوگی جبکہ پرائمری اسکولوں کی دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 ہوگی۔

اس کے علاوہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوگی جبکہ دوسری شفٹ11:45 سے 02:45 بعد ختم ہوگی۔

تاہم جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار 10:45 سے 01:15 ہوگی اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کی11:45 سے02:45 تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔

sindh

paksitan

Eid

Ramzan 2022