Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 9 اپریل کے بعد موسم پھر سے گرم ہونے کا بھی امکان ہے۔
شائع 01 اپريل 2022 10:35am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے آج درجہ حرارت 40 سے زائد جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق سردار سرفراز کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگی جبکہ شہر کا درجہ حرارت 40 سے کم ہوکر 36 تک جائے گا۔

تاہم مزید آنے والے دنوں میں موسم اپنے معمول پر آجائے گا۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائے گی جبکہ 9 اپریل کے بعد موسم پھر سے گرم ہونے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

Heat Wave

Hot Weather