Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نمبرز پورے ہونا کوئی انہونی بات نہیں: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول نے کہا کہ کراچی میں شب خون مارا گیا ہے، وزیراعظم لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن تک نہ بنواسکے، دو ڈھائی ہزار لوگوں سےجیلیں بھری ہوئی ہیں، پہلے ہی کہہ دیتے کہ میرے بس میں نہیں ہے۔
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2022 11:47pm
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدریقی۔  فوٹو — فائل
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدریقی۔ فوٹو — فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ نمبرز پورے ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔

آج ٹی وی کے پروگرام 'روبرو شوکت براچہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے، تمام تر طریقہ واردات کے باوجود 10 سیٹوں کا فرق ہے، 2018 کےالیکشن میں عبوری حکومت تھی لیکن بینفشری پاکستان تحریک انصاف تھی۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ موروثی اقتدار کے ساتھ سب کو سمجھوتا کرنا پڑتا ہے، خط کے معاملے پر عدالتی کمیشن بننا چاہئے، وزیراعظم کو ایسا اقدام اٹھانا چاہئے کہ سب کو اعتماد ہو.

انہوں نے مزید کہا کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے ہمیں پیغام ملا ہے کہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، ان کی اپنی ہی ٹیم چلی گئی تو ہمیں دوش نہ دیں، سازش ہوتی تو دفاعی ادارے ایکشن لیتے، ادارے ان کی پہلے بھی مدد کرتےرہے اور ہمیں بھی سمجھاتے رہے ہیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ کراچی میں شب خون مارا گیا ہے، وزیراعظم لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن تک نہ بنواسکے، دو ڈھائی ہزار لوگوں سےجیلیں بھری ہوئی ہیں، پہلے ہی کہہ دیتے کہ میرے بس میں نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگ نہیں رہا کہ پرویزالہی وزیراعلی بن جائیں گے، کارڈز کا گھر جب گرنا شروع ہوتا ہے گرتا جاتا ہے۔

MQMP

AAJ NEWS

Vote of No Confidence