Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی سلامتی کمیٹی نے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیدیا

قومی سلامتی کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کےاندرونی معاملات پر بیرونی مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا۔
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2022 11:47pm
قومی سلامتی کا 37 واں اجلاس۔  فوٹو — لاہور ہیرالڈ
قومی سلامتی کا 37 واں اجلاس۔ فوٹو — لاہور ہیرالڈ

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی ممالک کی مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کا 37واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہاں سمیت چیئرمین چیف آف جوائنٹ اسٹاف، وفاقی وزرا، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق مشیرِ قومی سلامتی نےکمیٹی کوخط پر بریفنگ دی جس پر کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کےاندرونی معاملات پر بیرونی مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کہا کہ خط میں استعمال ہونےوالےالفاظ سفارتی آداب کےخلاف ہیں جس کے تحت پاکستان کی جانب سے دھمکی دینے والےملک کوبھرپور جوابی ردعمل دیا جائے گا۔

national security

imran khan