Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی طورپرحکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں: فواد چوہدری

فواد چہودری نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانےکی سازش عالمی سطح پرکی گئی جس میں اپوزیشن کے کچھ رہنما سمیت میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔
شائع 31 مارچ 2022 07:36pm
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین۔  فوٹو — افئل
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین۔ فوٹو — افئل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں کہ آئینی طورپرحکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن عمران خان استعفا نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چہودری نے کہا کہ آج قومی سلامتی کے اجلاس میں حکومت کو دی گئی دھمکی کوزیربحث لایاگیا ہے، عمران خان کو ہٹانےکی سازش عالمی سطح پرکی گئی جس میں اپوزیشن کے کچھ رہنما سمیت میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئینی طورپرحکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں لیکن عمران خان استعفا نہیں دیں گے کیونکہ یہ لڑائی وزیر اعظم کی نہیں بلکہ پوری قوم کی لڑائی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے براہِ راست خطاب کریں گے جس کی تصدیق فواد چوہدری چند گھنٹوں قبل ٹوئٹ کے ذریعے کرچکے ہیں۔

national security

Vote of No Confidence