Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

نیب حوالات میں ملزم کی خودکشی کرنے کی کوشش

ملزم کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے وہ جانبر نہ ہوسکے تاہم اس کے خلاف مزید قانونی کاروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
شائع 31 مارچ 2022 05:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملتان: قومی احتساب بیورو (نیب) کی حوالات میں ایک ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم عبد الخالق پٹواری کو دو روز قبل میٹرو بس کرپشن کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جس نے گذشتہ صبح حوالات میں خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ وہ جانبر نہ ہوسکے تاہم اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Suicide

Arrested