Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ملک کےمختلف علاقوں میں نجی موبائل کمپنی کی سروسز متاثر

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی جاری ہے، سوات سمیت باجوڑ اور جترال میں بھی کئی گھنٹوں سے نیٹ ورک متاثر ہے جو تاحال بحال نہیں ہوسکا ہے۔
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2022 03:20am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ٹیلی نار موبائل کمپنی کے نیٹ ورک کی سروسز متاثر ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق ٹیلی نار نامی نجی موبائل نیٹ کمپنی کے نیٹ ورک کی سروسز ملک کے بیشتر حصوں میں متاثر آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) میں خرابی کے باعث ہوئی ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خدمات کی جلد از جلد فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ادارہ خود اس مسئلے کو مانیٹر کر رہا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی جاری ہے، سوات سمیت باجوڑ اور جترال میں بھی کئی گھنٹوں سے نیٹ ورک متاثر ہے جو تاحال بحال نہیں ہوسکا ہے۔