Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے اندر کچھ عناصر بیرونی سازش کاحصہ بنے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

فرخ حبیب کہتے ہیں کہ خط میں سنگین تنائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ایسی دھمکی کسی اور ملک کو نہیں دی گئی، کوئی بیرونی طاقت کسی ملک کوڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔
شائع 30 مارچ 2022 07:19pm
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب۔  فوٹو — فائل
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کےاندر کچھ عناصربیرونی سازش کاحصہ بنےہوئےہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کہتے ہیں کہ خط میں سنگین تنائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ایسی دھمکی کسی اور ملک کو نہیں دی گئی، کوئی بیرونی طاقت کسی ملک کوڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، پوری قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے لیکن ملک کےاندر کچھ عناصر بیرونی سازش کاحصہ بنے ہوئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہنا تھا کہ کابینہ ارکان نےخط کو قومی سلامتی میں لانےکی تجویز دی اور سینئر صحافیوں کے ساتھ بھی کابینہ اجلاس کےمنٹس شیئر کیےگئے ہیں۔

Farrukh Habib

Letter to PM