Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کو مراسلہ کس نے بھیجا، معلوم ہوگیا

وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں ایک مراسلے کو دھمکی آمیز کہہ کر بغیر پڑھے عوام کے سامنے لہرا کر واپس اپنی جیب میں رکھ دیا تھا۔
شائع 30 مارچ 2022 06:44pm
فوٹو — اسکرین گیب
فوٹو — اسکرین گیب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں ایک مراسلے کو دھمکی آمیز کہہ کر بغیر پڑھے عوام کے سامنے لہرا کر واپس اپنی جیب میں رکھ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مراسلہ امریکا میں سابق سفیر اسد مجید نے امریکی حکام سے گفتگو کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو بھیجا تھا جسے کابینہ ارکان کو سیل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

Letter to PM

Jalsa