Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیم خان گروپ نے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کردیا

علیم خان گروپ نے پرویزالٰہی کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے...
شائع 30 مارچ 2022 04:29pm
Photo: FILE
Photo: FILE

علیم خان گروپ نے پرویزالٰہی کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم وہ دہرا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے 4 سال ایک بے ایمان اورنکمے عثمان بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویزالٰہی کونامزدکردیا جو قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی ارکان میں سے کوئی ایک بھی وزیراعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟۔

خالد محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہرمخلص کارکن کو پرویزالہی کی نامزدگی پراعتراض ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی سودے بازی نہیں کرینگے،اپوزیشن کا غیرمشروط طورپرساتھ دینگے۔

پاکستان

Punjab CM