ناظم جوکھیو قتل کیس: شیرین جوکھیو کا کیس سے دستبردار ہونے کا اعلان
رپورٹ: قاضی مہران
مقتول ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیرین جوکھیو نے قتل کیس سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈٖیو بیان میں شیرین جوکھیو کا کہنا ہے کہ میں مجبور ہوں، گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اپنے بچوں کی خاطر کیس سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے، میں ان سب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا، اس ویڈیو بیان کے ذریعے میں میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں اور زیادہ کیس نہیں لڑ سکتی، میں ایک وفادار عورت ہوں ، میرا رشتیداروں نے ساتھ چھوڑ دیا ہے جو صاحب اولاد ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جام کریم کے وکیلوں کی طرف سے ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے ، ڈرافٹ میں شیرین کے بچوں کی تعلیم اور ذمے داری اور دوسرے اخراجات جام کریم اور جام اویس برداشت کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیرین نے راضی نامے میں کہا کہ جام کریم اور جام اویس کو معاف کریں گے ، پرناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث جوابداروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.