Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی: شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم ...
شائع 29 مارچ 2022 03:12pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک پر بحث 31 مارچ کو شروع ہوگی، حتمی فیصلہ آخری گھنٹے تک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک [فائٹ] کھیلیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور امید ہے کہ 3 اپریل کو ووٹنگ پرامن طریقے سے ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ لوگ ہار کر بھی جیت جاتے ہیں، اسلام آباد میں تمام کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں اور تمام سڑکیں صاف ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے پہلے کہا چوہدری برادران پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم پی جلد ہی حکومت کے حق میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے بین الاقوامی سازشیں کیں وہ بری طرح ناکام ہوں گے۔

Interior Minister

Federal govt

Sheikh Rasheed