Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہاؤس حملہ: آئی جی پی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

اسلام آباد: آئی جی پی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں سندھ ہاؤس پر...
شائع 29 مارچ 2022 02:57pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: آئی جی پی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت رپورٹ جمع کرادی۔

آئی جی پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے، ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے ثبوت ملنے پر مزید کارروائی کی جائے گی، جبکہ 16 ملزمان میں سے ایک رائے تنویر فرار ہو چکا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کر لی تھی، پولیس نے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرادی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پیر کو حکام کو سندھ ہاؤس پر حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو (آج) منگل کو تعمیل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد

Sindh House