Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک و قوم کے مفاد میں استعفیٰ دیا: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو...
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2022 02:15pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم اورعوام کی امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ، ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔

Usman Buzdar

Punjab CM

Punjab Government