Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین روس جنگ میں ترکی کا کردار مزید اہم، مذاکرات متوقع

خیا رہے کہ ترکی میں کل منگل کو روس یوکرین مذاکرات ہونے جا رہے ہیں جس پر کریملن نے بھی دونوں ممالک کے حکام کے مابین ترکی میں مذاکرات کا آغاز ہونے پر اتفاق کیا ہے۔
شائع 28 مارچ 2022 10:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

یوکرین روس تنازعات میں روک تھام کرانے کیلئے ترکی کا کردار مزید اہم ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ ترکی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے حصے کے طور پر کیف کو حفاظتی ضمانتیں پیش کر سکتے ہیں۔

کیف کا کہنا ہے کہ وہ قانونی طور پر پابند حفاظتی ضمانتیں چاہتا ہے جو مستقبل میں حملے کی صورت میں یوکرین کو اتحادیوں کے گروپ کی جانب سے تحفظ فراہم کرے گی۔

خیا رہے کہ ترکی میں کل منگل کو روس یوکرین مذاکرات ہونے جا رہے ہیں جس پر کریملن نے بھی دونوں ممالک کے حکام کے مابین ترکی میں مذاکرات کا آغاز ہونے پر اتفاق کیا ہے۔

ترک حکام کی جانب سے روس اور یوکرین کو آج بات چیت کرنے کی تجویز کی گئی تھی جس پر ترجمان کریملن دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ یہ فی الوقت ممکن نہیں ہے کیونکہ مذاکرات کار مقام پر بروقت پہنچنے سے قاصر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بات چیت آمنے سامنے کی جائے، کیوں کہ اسی وجہ سے بات چیت کے کئی پچھلے ادوار میں اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماسکو نے فی الحال روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ خیالات کے تبادلے کے لیے رہنماؤں کے درمیان کوئی بھی فوری ملاقات نتیجہ خیز نہیں ہوگی، بات چیت اس وقت ہونی چاہیے جب دونوں ممالک اہم معاملات پر اتفاق رائے کریں۔

Turkey

Ukraine