Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدم اعتماد میں وزیراعظم کیخلاف ووٹ دوں گا: طارق بشیر چیمہ

وزارت سے مستعفی ہونے پر طارق چیمہ نے کہا کہ میں نے واضح طور پر چوہدری شجاعت سے کابینہ سے مستعفی ہونے اور عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینے پر گزارش کی تھی۔
شائع 28 مارچ 2022 08:44pm
طارق بشیر چیمہ۔  فوٹو — فائل
طارق بشیر چیمہ۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں ابھی تک (ق) لیگ کا سیکریٹری جنرل ہوں، چوہدری صاحبان میرے محسن ہیں، اللہ کرے کہ یہ مجھے اپنے ساتھ رکھیں اور کل چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بھی بن جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ارکانِ صوبائی اسمبلی (ن) لیگ کے پاس جا چکے ہیں، ہم نہیں بھولے کہ ان کے وزرا کیا بیانات دیتے رہے ہیں۔

وزارت سے مستعفی ہونے پر طارق چیمہ نے کہا کہ میں نے واضح طور پر چوہدری شجاعت سے کابینہ سے مستعفی ہونے اور عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینے پر گزارش کی تھی۔

ق لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، میری اپنی سوچ اور ذہن ہے، جس نہج میں ملک کو لے جایا گیا ہے، بہت بہتر انداز میں معاملات حل ہوسکتے تھے لیکن وزیراعظم نے بہت سارا وقت ضائع کردیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) میں بھوٹ پڑ گئی ہے اور پرویز الٰہی کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی حکومتی پیشکش قبول کرنے سے پہلے ہی طارق بشیر چیمہ وفاقی کابینہ سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

PMLQ

Vote of No Confidence