Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا پورا کر رہی ہے کیونکہ انہیں صرف اقتدار کی ہوس ہے اور سیاسی انتشار پھیلانے پر قوم انہیں معاف نہیں کرےگی۔
شائع 28 مارچ 2022 04:47pm

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نمبرگیم میں حکومت کو واضح سبقت حاصل ہے، اپوزیشن کو وفاق اور پنجاب میں شکست ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا پورا کر رہی ہے کیونکہ انہیں صرف اقتدار کی ہوس ہے اور سیاسی انتشار پھیلانے پر قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے آج قومی اسمبلی کے اجلاس پر تمام نظریں ہیں لیکن اپوزیشن نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

Usman Buzdar

Vote of No Confidence