Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر طالبہ گرفتار

شکایت درج کرانے والے شخص نے اپنی پولیس رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ خاتون کا مقصد نسلی کشیدگی کو ہوا دینا ہے.
شائع 28 مارچ 2022 04:43pm
موبائل فوٹوـــ ہم نیوز
موبائل فوٹوـــ ہم نیوز

بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر 25 سالہ طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ کرناٹک کے شمالی حصے میں واقع باگل کوٹ ضلع کے مدھول میں پیش آیا، جہاں ایک ہندو طالبہ نے 23 مارچ کو واٹس ایپ پر لکھا کہ "خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے"۔

تاہم شرپسند عناصر نے واٹس ایپ اسٹیٹس کے متعلق تھانے میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کردی۔

اسی اثنا میں ایک شخص کی جانب سے مدھول پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ طالبہ کو 24 مارچ کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا، جس کے اگلے دن اسے ضمانت دے دی گئی تھی۔

مزید براں شکایت درج کرانے والے شخص نے اپنی پولیس رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ خاتون کا مقصد نسلی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔

تاہم اس پر غداری کا الزام عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان

WhatsApp

karnataka