Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد عالمی سازش ہے: فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک ...
شائع 28 مارچ 2022 04:11pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد عالمی سازش کا حصہ ہے اور مقامی سیاسی کھلاڑیوں نے جن کا رہنما لندن میں مے فیئر کے اپارٹمنٹس میں بیٹھا ہے، پاکستان کے خلاف سازش کی۔

سپریم کورٹ کے باہر وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری اور شہباز شریف جیسے سیاسی بونے پاکستان کو مستقل غلام بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے اس عالمی سازش کی ابتدائی معلومات گزشتہ روز کی میٹنگ میں دی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس عالمی سازش کے باقی صفحات بھی عوام کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سازش عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے خلاف ہے۔

fawad chaudhry

پاکستان

no trust motion