Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی گلوکارہ نے گریمی ایوارڈز اپنے نام کرلیا

عروج آفتاب معروف پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کی مداح ہیں۔
شائع 04 اپريل 2022 11:37am
فوٹوــ پٹچ فورک
فوٹوــ پٹچ فورک

گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق بروکلین میں مقیم پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے سنہ 2022 کے گریمی ایوارڈز میں گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا ہے۔

گلوکارہ کو ان کے گانے "محبت" پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ عروج آفتاب کو اس سال نئے بہترین آرٹسٹ کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا، جو اولیویا روڈریگو کے حصے میں آیا۔

تاہم سنہ 2005 میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہونے والی عرج آفتاب نے برکلی کالج سے میوزک کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ عروج آفتاب معروف پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کی مداح ہیں۔

Pakistani Singer

USA