Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا، فواد چوہدری

عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور پاکستان کی انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، وزیر اطلاعات ونشریات
شائع 27 مارچ 2022 11:46am

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا، عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دےگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ’’امر بالمعروف‘‘ جلسے کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ عوام کا جلسہ ہے، عمران خان پاکستان کے محسن ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، وہ پاکستان جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہاں پیسے سے ہر ایک کو خریدا جا سکتا ہے، آج وہ پاکستان عمران خان کی وجہ سے سر اٹھا کر کھڑا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا نے کہا بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا، عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور پاکستان کی انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے لوگوں سے جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام عمران خان کے جلسے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں، پاکستان کے کونے کونے سے عوام بشمول عورتیں، بچے، جوان پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد پہنچیں اور وزیراعظم عمران خان کا امر بالمعروف جلسے کا تاریخی خطاب سنیں۔

pm imran khan

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

PTI jalsa