Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے، آج تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے، علی امین گنڈاپور

اپوزیشن والے کشمیر کے نعرے لگاتے تھے اور پیچھے سے مودی کے ساتھ یاری لگاتے تھے، وفاقی وزیر امین گنڈا پور
شائع 27 مارچ 2022 10:45am

اسلام آباد:وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے، آج تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے، اپوزیشن والے کشمیر کے نعرے لگاتے تھے اور پیچھے سے مودی کے ساتھ یاری لگاتے تھے۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیزعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے،آج یہاں پرتاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے، آج کس منہ سے شہباز شریف زرداری کے ساتھ کھڑا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ضلع میں ان کو شکست دی،شہباز شریف کہتا تھا کہ زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسٹوں گا، 20 ہزار لوگوں کا قافلہ 36 گھنٹے کا سفر تہہ کر کے اسلام آباد پہنچا ہے، اپوزیشن والے کشمیر کے نعرے لگاتے تھے اور پیچھے سے مودی کے ساتھ یاری لگاتے تھے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ یہ عوام ہے جن پر عمران خان کا اعتماد ہے، یہ اس شخص پر عدم اعتماد پارہے ہیں جس پر قوم کا اعتماد ہے،عدم اعتماد نے قوم کے جذبات کو للکارا ہے،پاکستان کے ہر اس شہری کی فتح ہو گئی ہے جو عمران خان کے ساتھ کڑاا ہے،جو عمران خان کے ساتھ وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

خالد خورشید نے مزیدکہا کہ ایک سال کو پیچھے 70 سال کے ساتھ موازنہ کریں گے،گلگت بلتستان وہ علاقہ تھا جو ہمشہ نظر انداز ہوا ہے،آج کے جلسے سے ثابت ہوگا کہ عوام کس کے ساتھ ہے،وزیراعظم نے عالمی دنیامیں کشمیر کا الکشنج لڑا ہے۔

اسلام آباد

Ali Ameen gandapur

PTI jalsa