Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں آج بڑا پاور شور، تحریک انصاف سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے

حکمران جماعت کے بھر پور پاور شو کیلئے میدان سج گیا، ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے، تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے اور اسٹیج سجادیا گیا۔
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2022 04:41pm

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج بڑا پاور شو ہونے جارہا ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جس کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ اسٹیج تیار اور کرسیاں لگ گئیں۔

حکمران جماعت کے بھر پور پاور شو کیلئے میدان سج گیا، ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے۔

تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے اور اسٹیج سجادیا گیا جبکہ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں،خواتین انکلوژرکو حفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے،سینئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگا دیا گیا۔

جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جہاں پی ٹی آئی ترانوں سے شرکا ءکو گرما جائے گا، پریڈ گراونڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹرز کا بھی انتظام ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر سے قافلے پریڈ گرونڈ پہنچ رہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد مجمع کا دعویٰ تو کیا جا رہا ہے تاہم جلسہ گاہ میں موجود کرسیاں ابھی 75 فیصد خالی پڑی ہیں،اے ٹی ایس فورس نے جلسہ گاہ کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آڈیو پیغام میں عوام کو جلد سے جلد گھروں سے نکل کر اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

جلسے کی نگرانی کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء خود نگرانی کر رہے ہیں، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں ، خواتین پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات ہیں جبکہ میڈیا کو جلسہ کی براہ راست کوریج سے روک دیا گیا ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

PTI jalsa