Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج ہونے والا جلسہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد گھروں سے نکل کر اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
شائع 27 مارچ 2022 10:13am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد گھروں سے نکل کر اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ آج ہونے والا جلسہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے،انشاء اللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں امربالمعروف جلسے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنےخصوصی آڈیوپیغام میں کہا کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے ہمارا، یہ پاکستان کی جنگ ہے، انشااللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں, یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو پیغام ہے کہ جو بھی جلسے کیلئے نکل رہےہیں جلدی نکلیں کیونکہ سڑکوں پر رش ہوگا، مجھے خوف ہے کہ رش کے باعث آپ ٹائم پر جلسہ گاہ نہ پہنچ پائیں، جہاں جس نے جو پلان کیا ہوا ہے وہ اس وقت سے پہلے نکلیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں 36 کنٹینرز کی مدد سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مرکزی قیادت کیلئے خصوصی کنٹینر بنادیا گیا ہے، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

PTI jalsa