Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، تین چوہوں کےساتھ نہیں: علی زیدی

پریڈ گراؤنڈ میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے ہمیں 'نو' نہیں کہا باقی اتحادی جماعتوں کا حق ہے جس سے چاہیں ملیں لیکن میری تحریک انصاف کے ساتھ ہمیشہ وابستگی رہے گی۔
شائع 26 مارچ 2022 11:22pm
وفاقی وزیر برائے ساحلی امور اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی۔  فوٹو — فائل
وفاقی وزیر برائے ساحلی امور اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ساحلی امور اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو بتانا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، تین چوہوں کےساتھ نہیں۔

پریڈ گراؤنڈ میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے ہمیں 'نو' نہیں کہا باقی اتحادی جماعتوں کا حق ہے جس سے چاہیں ملیں لیکن میری تحریک انصاف کے ساتھ ہمیشہ وابستگی رہے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ آئندہ سندھ میں حکومت تحریک انصاف بنائے گی، صوبے میں کوئی گورننس نہیں ہے، یہ اپنا ہی آٹا خود چوری کرلیتے ہیں اس لیے یہی بہتر ہے کہ وہاں گورنر راج ہی لگ جائے۔

Jalsa

Parade Ground