امریکی صدر نے پیوٹن کو ایک اور لقب سے نواز دیا
وارسا: امریکی صدر جوبائیڈن نے کچھ وقفے کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو ایک اور لقب سے نواز دیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے پولینڈ کے دورے پر یوکرینی پناہ گزین سےملاقات کی اور اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں کیا سوچتے ہیں جس پر امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن ایک ”قصائی“ ہیں۔
یاد رہے کہ جند روز قبل جوبائیڈن کا ولادمیر پیوٹن کو ”جنگی مجرم“ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین پر حملہ کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور وہاں تباہی مچانے کے ذمہ دار پیوٹن ہیں، اس لئے وہ انہیں جنگی مجرم سمجھتے ہیں۔
اس معاملے پر ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دینا ان کے دل کی آواز تھی، یوکرین میں روس کی تباہی پر یہ ان کا ذاتی ردِ عمل ہے۔
کریملن نے واشنگٹن کے اس بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ہمیں کچھ سکھانے کا حق نہیں، صدر ولادمیر پیوٹن تعلیمی یافتہ عالمی شخصیت ہیں اور کسی مملکت کے سربراہ کی جانب سے ایسا بیان دینا ناقبلِ قبول اور ناقابلِ معافی ہے۔
Comments are closed on this story.