یوکرین بحران سرد جنگ سے بدتر ہے: سابق روسی صدر
ماسکو: روس کے سابق صدر و اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری دمتری میدوی ایدف کہتے ہیں کہ یوکرین میں بحران 45 سال جاری رہنے والی سرد جنگ سے بھی بدتر ہے۔
برطانوی میڈیا ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دمتری میدوی ایدف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف اقتصادی جنگ عالمی اقتصادی نظام کی تباہی کا باعث بنے گی، مغربی ممالک کی جانب سے روسی اثاثوں کو ضبط و منجمد کرنا بغیر قوانین کی جنگ کا مطلب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی جوہری جنگ دیکھنا نہیں چاہتا کیونکہ یہ انسانی تہزیب کے لیے خطرہ ہے اور اس بات پر انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جوہری جنگ کا خطرہ یمیشہ موجود رہتا ہے۔
سابق روسی صدر نے کہا کہ ملک پر حملہ سمیت ایسی کئی بنیادیں ہیں جس کے تحت روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔
Comments are closed on this story.