Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

نوجوان نے چھریوں کے وار سے اپنی معصوم بھتیجی کو قتل کردیا

بھمبیر آزاد کشمیرکے نواحی علاقے موڑھا سدھا میں ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 24 سالہ عبدالجلیل نامی شخص نے اپنی 6 ماہ کی حقیقی معصوم بھتیجی کو بے دردی سے زبح اور اپنی والدہ کو زخمی کیا ہے۔
شائع 26 مارچ 2022 07:08pm
فوٹو —
فوٹو —

آزاد کشمیر: جنونی نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے اپنی 6 ماہ کی معصوم بھتیجی کو قتل کردیا۔

بھمبیر آزاد کشمیرکے نواحی علاقے موڑھا سدھا میں ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 24 سالہ عبدالجلیل نامی شخص نے اپنی 6 ماہ کی حقیقی معصوم بھتیجی کو بے دردی سے زبح اور اپنی والدہ کو زخمی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبیر میں زخمی خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہیں۔

بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کرتے وقت ڈاکٹر کی عدم دستیابی پر پولیس اور وارڈ ماسٹر کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ متاثرہ خاندان نے ڈاکٹر کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق ملزم پر دجال کے حوالے سے خیالات غالب ہوتے تھے اور بعض افراد کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالجلیل کو گھر کے قریب واقع مسجد سے گرفتار کر لیا ہے۔

killed