Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر کسی نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو چھٹی کا دودھ یاد کرادیں گے: عبدالغفور حیدری

ایک سوال ہر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انتظامیہ نے ابھی تک مداخلت نہیں کی جو ان کے لیے فائدہ مند ہے، وزیر داخلہ پاگل اور وزیراعظم حواس باختہ ہوگئے ہیں۔
شائع 26 مارچ 2022 06:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: جمعیت علما السلام کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر شیخ رشید یا کسی اور نے مداخلت کی تو ہمارے لوگ بھی تیار ہیں، کسی نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو چھٹی کا دودھ یاد کرادیں گے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کے جلسہ گاہ کے پنڈال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چار سال میں ایک نوجوان کو بھی نوکری نہیں ملی نہ ہی کسی کو گھر ملا ہے، لاہور سے شیر کی دھاڑیں بنی گالہ تک پہنچ رہی ہیں مولانافضل الرحمن کی قیادت میں سالاروں کے حصار اسلام آباد آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جلسہ پر امن ہوگا، ہم ملک میں جمہوریت اور صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر شیخ رشید یا کسی اور نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو چھٹی کا دودھ یاد کرادیں گے۔

جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو اسلام آباد آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، قافلے آج مغرب اور عشاء کے درمیان پنڈال پہنچبا شروع ہو جائیں گے جبکہ لاہور سے ن لیگ کا قافلہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے رواں دواں ہےجو پرسوں اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، ہمارے قافلے ملک کے مختلف اضلاع سے رواں دواں ہیں، مولانافضل الرحمن ڈی آئی خان سے قافلے کے ساتھ آ رہے ہیں اور تمام قافلے ہکلہ انٹر چینج پر اکھٹے ہوں گے جو مولانا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایک سوال ہر انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ابھی تک مداخلت نہیں کی جو ان کے لیے فائدہ مند ہے، وزیر داخلہ پاگل اور وزیراعظم حواس باختہ ہوگئے ہیں۔

PDM JALSA

اسلام آباد

PDM MARCH