Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: مسلح افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سراء کوکونٹ جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی مڑہ شدید زخمی ہوا ہوگیا، خواجہ سراء محفل موسیقی سے واپس آرہے تھے۔
شائع 26 مارچ 2022 03:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مردان : چارسدہ روڈ پر میوزیم کے قریب خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فاءرنگ کے نتیجے میں ایک حواجہ سراء جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

آج نیوز کے مطابق مردان کے شہری علاقہ چارسدہ روڈ پر میوزیم کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سراء کوکونٹ جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی مڑہ شدید زخمی ہوا ہوگیا، خواجہ سراء محفل موسیقی سے واپس آرہے تھے۔

واضح رہے کہ 2022 کے تین مہنوں میں مردان کے مختلف علاقوں میں ابھی تک 3 خواجہ سراء قتل ہوئے اور 3 زخمی ہوئے۔

ایسے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن رابعہ جویری نے 18 مارچ کو کے پی پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک خط لکھا تھا۔

خط میں لکھا کہ پاکستان میں خواجہ سراؤں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافے پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کمیشن کا موقف تھا کہ نفرت انگیز جرائم لوگوں کو نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور نفسیاتی طور پر بھی نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

تاہم مزید حملوں کو روکنے کے لیے فوری انکوائری اور مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔

Murder