Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب: پاکستان نے حوثیوں کے حملے کی مذمت کردی

اسلام آباد: پاکستان نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے مختلف حصوں...
شائع 26 مارچ 2022 01:41pm

اسلام آباد: پاکستان نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری انفراسٹرکچر اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

جبکہ ان پراجیکٹائلز کو رائل سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرے کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

پاکستان

FO

Saudi Arab