Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں 24 گھنٹوں میں 189 کورونا وائرس کیسز، 4 اموات ہوئیں

اموات کے لحاظ سے پنجاب بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا ہیں
شائع 26 مارچ 2022 10:21am
فوٹو ــ الجزیرہ
فوٹو ــ الجزیرہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 1,523,590 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ہفتہ کو ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 30,340 تک پہنچ گئی۔

دریں اثنا اموات کے لحاظ سے پنجاب بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 13551، سندھ میں 8094، خیبرپختونخوا میں 6312، اسلام آباد میں 1022، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

NCOC

corona

COVID19