Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی لڑکی کی خودکشی کا معاملہ: عدالت نے ملزمان کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی

گذشتہ برس ملزمان نے امریکی لڑکی سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کی اور پھر اس کی نازیبہ ویڈیوز حاصل کرکے اسے بلیک میلکرنا شروع کیا بلکہ انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز لڑکی کے دوستوں کو بھی بھیجی گئیں جس پر امریکی لڑکی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی جبکہ حکام نے بتایا کہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی درخواست پر کی گئی ہے۔
شائع 25 مارچ 2022 11:27pm

امریکی لڑکی کی خودکشی کے معاملے میں گرفتار دونوں ملزمان کو فیصل آباد کی عدالت پیش کیا گیا جہاں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈجکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی لڑکی شائلن ڈکسن کو بلیک میل کرنے میں ملوث دو ملزمان ارسلان سعید اور کمال کو گرفتار کیا اور دونوں کو فیصل آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گذشتہ برس ملزمان نے امریکی لڑکی سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کی اور پھر اس کی نازیبہ ویڈیوز حاصل کرکے اسے بلیک میلکرنا شروع کیا بلکہ انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز لڑکی کے دوستوں کو بھی بھیجی گئیں جس پر امریکی لڑکی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی جبکہ حکام نے بتایا کہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی درخواست پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب مرکزی ملزم کا کہنا تھا کہ شائلن ڈکسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی اور وہ اس سے شادی کرکے امریکا منتقل ہونا چاہتا تھا۔

FIA

Suicide