Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ

عرب عسکری اتحاد نے بتایا کہ یمن نے مجموعی طور پر 9 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا اور سعودی ایئر ڈیفنس نے جوابی کارروائی میں 6 یمنی ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کردیا۔
شائع 25 مارچ 2022 10:00pm
فوٹو — سی بی این
فوٹو — سی بی این

سعودی عرب پر حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کرتے ہوئے سعودی شہر جازان اور صامطہ کو نشانہ بنایا۔

عرب عسکری اتحاد کے مطابق حملے سےجازان شہر میں واقع بجلی کے ڈسٹری بیوشن سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ کئی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے بتایا کہ نیشنل واٹر کمپنی کے ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا لیکن حملے کے نتیجے میں خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہیں۔

عرب عسکری اتحاد نے بتایا کہ یمن نے مجموعی طور پر 9 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا اور سعودی ایئر ڈیفنس نے جوابی کارروائی میں 6 یمنی ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کردیا۔

Drone Attack