Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ترین گروپ کا حکومتی سرگرمیوں کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراء کے بس کی بات نہیں، ہمیں وفاقی ٹیم یا وزیراعظم سے ہی مذاکرات کرنے چاہیے اور اگر معاملات حل نہیں ہوئے تو حکومت کی کسی بھی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2022 09:44pm
فوٹو — ڈان
فوٹو — ڈان

لاہور: ترین گروپ نے اپنی مشاورتی بیٹھک میں حکومتی سرگرمیوں کو بائیکاٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ نے اسلام آباد کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مشاورتی بیٹھک میں صوبائی وزیر پنجاب مراد راس اور دیگرحکومتی شخصیات کے رابطوں پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کا کہنا ہے کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراء کے بس کی بات نہیں، ہمیں وفاقی ٹیم یا وزیراعظم سے ہی مذاکرات کرنے چاہیے اور اگر معاملات حل نہیں ہوئے تو حکومت کی کسی بھی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔

Tareen group