Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر تاریخی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا کا پہلا مقابلہ 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2022 09:20pm
فوٹو — پی ٹی وی
فوٹو — پی ٹی وی

لاہور: تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر 3 میچزکی تاریخی سیریز0-1سے اپنےنام کرلی۔

آسٹریلیا پہلی اننگ میں 391 پر ڈھیر ہوئی جبکہ دوسری اننگ میں کم بیک کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز اسکور کرکے پاکستان کو 351 رنز کا ہدف دیا، مہمان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگ میں عثمان خواجہ 91، کیمرون گرین 79 اور وکٹ کیپر بلے باز 67 رنز بنا سکے جبکہ پاکستانی گیند باز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی 4،4 وکٹیں لے اڑے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 391 رنز کی ٹریل کے مقابلے میں صرف 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بلے بازی میں عبداللہ شفیق 81، سابق کپتان اظہر علی 78 اور کپتان بابر اعظم 67 رنز کی اننگ کھیل سکے جبکہ بولنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز 5، مچل اسٹارک 4 اور نیتھن لائن 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

123 رنز کی برتری کے ساتھ مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان 227 رنز اسکور کرکے اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے لیے 391 رنز کا ہدف مقررہ کیا، دوسری اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 51 رنز اسکور کرکے پویلئن کی جانب روانہ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ ناقابلِ شکست 104 رنز شاندار اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے، بولنگ میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، نعمان علی اور نسیم شاہ ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔

تاریخی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان بیٹنگ لائن اپ 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 235 اسکور کرکے ڈھیر ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے امام الحق 70، کپتان بابر اعظم 55 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ گیند بازی میں نیتھن لائن 5، پیٹ کمنز 3، مچل اسٹارک اور مچل سویپسن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

فوٹو — پی ٹی وی
فوٹو — پی ٹی وی

24 برس بعد پاکستانی سر زمین پر کھیلی گئی آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے فیصلہ لاہور ٹیسٹ کے آخری روز میزبان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی جس میں سیریز کے بہترین کھلاڑی عثمان خواجہ اور مین اف دی میچ پیٹ کمنز قرار پائے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے کراچی اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز میں دونوں فتح سمیٹنے میں ناکام رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا کا پہلا مقابلہ 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Series

PakvsAUS

lahore test