Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو ہنگامہ کریں گے، آصف زرداری

اگر اللہ نے چاہا تو تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہو گی، سابق صدر آصف زرداری
شائع 25 مارچ 2022 12:22pm

اسلام آباد:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے واضح کردیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنےکی اجازت نہ ملی توہنگامہ کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اللہ نے چاہا تو تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہو گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو پھر کیا کریں گے؟ کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اسپیکرنےتحریک پیش کرنےکی اجازت نہ دی توپھر آپ کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔

غیر جمہوری قوتوں کے فائدہ اٹھانے سے متعلق سوال پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس کیلئے حکمت عملی ایک ہی ہے کہ اگر کسی کو شوق ہے تو آکر سنبھال لیں۔

اسلام آباد

PPP

Asif Zardari

parliment house

no confidence motion