Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی اجلاس: سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانے والے راستے بند

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈ وزن میں سیکیورٹی سخت اوردفعہ144نافذ ہے۔
شائع 25 مارچ 2022 10:30am

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ریڈ زون جانے والے راستے بند ہیں جبکہ شہریوں کیلئے صرف ايک متبادل راستہ کھولا گیا۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریڈ وزن میں سیکیورٹی سخت اور دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ حساس علاقے مکمل طور پر سیل کئے گئے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ریڈزون میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری تعینات ہے جبکہ ریڈزون جانےوالےملازمین اپنےدفتر کا کارڈ دکھا کر جاسکتے ہیں۔

ریڈ زون میں آمدورفت کیلئےمارگلہ روڈ استعمال کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، سریناچوک، نادراچوک ،ایکسپریس چوک اور ایوب چوک پر ریڈزون بند ہے ۔

اسلام آباد

National Assembly

security high alert

no confidence motion

red zone