Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یورپ کی سرحدوں کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے والوں کی تعداد 27 ہزار تک پہنچ گئی

اس میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں، جو فروری کے آخر میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین سے فرار ہو رہے ہیں۔
شائع 25 مارچ 2022 01:32pm
یورپی یونین  لوگو ــ فائل فوٹو
یورپی یونین لوگو ــ فائل فوٹو

رواں سال 2022 کے پہلے دو مہینوں میں یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں کی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 61 فیصد بڑھ کر تقریباً 27000 ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ فروری میں غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں کی 11,850 نشاندہییں ہوئیں، جو 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً ایک چوتھائی زیادہ ہیں۔

تاہم اس میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں، جو فروری کے آخر میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین سے فرار ہو رہے ہیں۔

دریں اثنا سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور مغربی بلقان روٹ پر رجسٹرڈ ہوئیں، جن کی کل تعداد جنوری اور فروری میں 11,700 تھی جبکہ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے دوگنا تھا۔

فروری میں اس راستے پر تقریباً 5,700 غیر قانونی تارکین وطن کا پتہ چلا جبکہ 2022 کے پہلے دو مہینوں میں اس راستے پر رجسٹرڈ ہونے والے افراد میں شامی اور افغانی پاشندے شامل تھے۔

European Union

EU

ukraine russia tension