Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
شائع 25 مارچ 2022 09:15am

لاہور: آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

32سالہ بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے یہ کارنامہ پاکستان کیخلاف لاہور ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 151ویں اننگز میں سرانجام دیا، وہ اتنی اننگز میں 8 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین بیٹر ہیں۔

آسٹریلوی بیٹر نےسری لنکا کے کمار سنگاکارا اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ کمار سنگاکارا کے پاس تھا جنہوں نے 152 ٹیسٹ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 154 اننگز میں8 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔

لاہور ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 59 جبکہ دوسری اننگز میں 17 رنز بنائے۔

یادرہے کہ سری لنکن کھلاڑی کمارسنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

lahore

test match

PAK VS AUS