Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

بلوچستان کسٹمز کی اسمگلرز مافیا کیخلاف بڑی کارروائی، 50 کروڑ روپے کا سامان بر آمد

گیارہ کنٹینروں سے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ ٹائرز لاکھوں کلوگرام غیر ملکی کپڑا جبکہ ہزاروں کلو گرام چھالیہ، سیگریٹ کے سینکڑوں کارٹن، خشک دودھ اور دوسری اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔
شائع 24 مارچ 2022 10:12pm
فوٹو — دی ٹیلی گراف
فوٹو — دی ٹیلی گراف

کوئٹہ:بلوچستان کسٹمز نے اسمگلرز مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے کا سامان بر آمد کرلیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق لورالائی اور بارکھان میں دو بڑے آپریشنز کے دوران 50 کروڑ روپے کا سامان برامد کیاگیا ہے، کارروائی کے دوران 11 کنٹینرز سے بھرے سامان قبضے میں لے گئے۔

افسران نے بتایا کہ کارروائی پنجاب بارڈر سے منسلک علاقوں لورالائی اور بارکھان میں گزشتہ رات کی گئ جس کے دوران شدید مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی، سخت چیکنگ اور اقدامات کے بعد اسمگلروں نے طریقہ کار تبدیل کردیا ہے اور سمنگلرز اب چھوٹی موٹی گاڑیوں کے ذریعے سامان ذخیرہ کرنے کے بعد کنٹینرز کے ذریعہ ملک میں اسمگل کرتے ہیں۔

کسٹمز حکام نے مزید بتایا کہ گیارہ کنٹینروں سے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ ٹائرز لاکھوں کلوگرام غیر ملکی کپڑا جبکہ ہزاروں کلو گرام چھالیہ، سیگریٹ کے سینکڑوں کارٹن، خشک دودھ اور دوسری اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب گوادر کلیکٹریٹ نے 3 ہزار کلو گرام چرس پاکستان نیوی کے تعاون سے بر آمد کی جبکہ سوراب کے مقام پر بھی ایک ٹرک سے 650 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

drugs