Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا 1992 ورلڈ کپ کی تیسویں سالگرہ لاہور ٹیسٹ کے آخری روز منانے کا اعلان

ورلڈ کپ ٹرافی کو دونوں ٹیموں کے ڈریسنگ روم میں لے جایا جائے گا جبکہ تمام انکلوژرز میں بیٹھے شائقین کرکٹ بھی ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوا سکیں گے۔
شائع 24 مارچ 2022 08:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 1992 کرکٹ ورلڈ کی 30ویں سالگرہ پاکستان بمقاملہ آسٹریلیا ٹیسٹ کے آخری روز قذافی اسٹیڈیم میں منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو دونوں ٹیموں کے ڈریسنگ روم میں لے جایا جائے گا جبکہ تمام انکلوژرز میں بیٹھے شائقین کرکٹ بھی ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوا سکیں گے۔

خیال رہے کہ 25 مارچ 1992 کو عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر ورلڈ کرکٹ چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

lahore test