Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہوگئی ہے؟

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے احد رضا میر کا نام بھی ہٹادیا تھا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی تبصرے کیے جارہے ہیں۔
شائع 24 مارچ 2022 06:41pm
سجلی علی اور احد رضا میر۔  فوٹو — فائل
سجلی علی اور احد رضا میر۔ فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ طور پر طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

معروف میزببان آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر نے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ان کے مطابق سجل اور احد رواں ماہ کے وسط میں قانونی طور پر علیحدہ ہوچکے ہیں تاہم جوڑے سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے اس متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے احد رضا میر کا نام بھی ہٹادیا تھا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر 2020 میں رشتہ ازدویاج میں منسلک ہوئے تھے اور شادی کے دو برس بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کے مابین علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

Celebrities

Divorce