Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران ایک خاتون سمیت 10زائرین جاں بحق

جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق لاہور، فیصل آباد، صادق آباد اور دیگر شہروں سے ہے۔
شائع 24 مارچ 2022 05:06pm
شدید گرمی اور بیماری زائرین کی موت کا سبب بنی ہے۔
شدید گرمی اور بیماری زائرین کی موت کا سبب بنی ہے۔

سہیون: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس 3 روزہ کے دوران ایک خاتون سمیت دس زائرین جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران ایک خاتون سمیت 10 زائرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تاہم ایدھی ذرائع نے بتایا کہ شدید گرمی اور بیماری زائرین کی موت کا سبب بنی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق لاہور، فیصل آباد، صادق آباد اور دیگر شہروں سے ہے۔

مزید بتایا کہ مرنے والوں کی کی میتیں ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی شہروں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

sindh

Sehwan Sharif