Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دے دیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔
شائع 24 مارچ 2022 03:56pm

لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے میزبان پاکستان ٹیم کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف درکار ہے۔

چوتھے روز کے کھیل میں وقفے سے قبل آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ڈیوڈ وارنر کی مجموعی اسکور پر 96 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو 51 رنز پر بولڈ کیا۔

بعدازاں کھانے کے وقفے کے بعد مارنس لبوشین 36 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ اسٹیو اسمتھ کو نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، انہوں نے 17 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے 391 رنزکے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 11 رنز بنا کر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

lahore

3rd test match

PakvsAUS