Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کو اسلام آباد میں ایک دن کیلئے جلسے کی اجازت

تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت مل گئی، اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیا ۔
شائع 24 مارچ 2022 03:19pm

اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف کو اسلام آباد میں ایک دن کیلئے جلسے کی اجازت دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت مل گئی، اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کوکل 25 مارچ کو ایچ نائن اتوار بازار کے علاقے میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی،دنوں جماعتوں کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کیلئے دی گئی ہے جبکہ دونوں سیاسی جماعتیں رات تک جلسہ گاہ کو خالی کرنے کی پابند ہوں گی۔

NOC

اسلام آباد

JUIF

Jalsa