Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے بچ گئے

عمر ایوب نے خود سے پیرا گلائیڈنگ کی کوشش کی جس میں وہ ٹیک آف کے دوران وہ پھسل گئے تھے۔
شائع 24 مارچ 2022 11:43am
وفاقی وزیرعمر ایوب ــــ فائل فوٹو
وفاقی وزیرعمر ایوب ــــ فائل فوٹو

مظفر آباد میں وفاقی وزیرعمر ایوب ’یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول‘ میں پیرا گلائیڈنگ ٹیک آف کرتے ہوئے بچ گئے، جس سے ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی چوٹ لگی۔

عمر ایوب نے خود سے پیرا گلائیڈنگ کی کوشش کی جس میں وہ ٹیک آف کے دوران وہ پھسل گئے تھے۔

ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مختلف میڈیا چینلز یہ خبریں دے رہے ہیں کہ میں پیرا موٹر ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا ہوں۔ یہ غلط ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹیک آف کے دوران پیراموٹر کے انجن میں مسئلہ پیدا ہوا اور میں بحفاظت لینڈ کر گیا، ایڈونچر اسپورٹس میں یہ ایک معمول کا مسئلہ ہے اور اس میں سنسنی خیزی کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان

Pakistan Day

PTI Minister